دیمیتروف اورکوریچ کورونا سے متاثر ، سیکنڈ لیگ فائنل منسوخ

   

Ferty9 Clinic

جدر۔ بلغاریہ کے سرفہرست ٹینس کھلاڑی گرگور دیمیتروف کے بعدکروشیا کے بورنیا کوریچ میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ دیمیتروف اور کوریچ نے سربیا کے نوواک جوکووچ کے زیر اہتمام ایڈریا ٹورکے نمائشی ٹورنمنٹ میں شرکت کی تھی ۔ جدر ٹورنمنٹ کا فائنل میچ اب منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اس ٹورنمنٹ میں ان کے علاوہ نوواک جوکووچ ، الیگزینڈر زیوریو اور ڈومینک تھیم نے بھی حصہ لیا ہے ۔عالمی نمبر33 کروشیائی کھلاڑی کوریچ نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں ۔ کوریچ نے لکھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوویڈ19 کا میرا ٹسٹ مثبت آیا ہے ۔ جو بھی شخص مجھ سے پچھلے کچھ دنوں سے رابطے میں ہے براہ کرم اپنا ٹسٹ کروائیں۔ میں گھر واپس آیا ہوں اور صحت یاب ہو رہا ہوں۔ اب مجھے کوئی علامت نہیں ہے ۔ اگر مجھ سے کسی کوپریشانی ہوئی ہو تو میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔دنیا کے 18 ویں نمبر کے بلغاریہ کے کھلاڑی دیمیتروف نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے مداحوں اور دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ ماضی میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں وہ ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنی جانچ خود کریں۔ اگر کسی نے میری وجہ سے کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو میں معافی چاہتا ہوں۔ میں اس بیماری سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔ آپ کے تعاون کا شکریہ اورآپ صحتمند رہیں ، سلامت رہیں۔