مدورائی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج 2007 ء میں ٹامل روزنامہ دیناکرن کے دفتر میں پیش آئے پرتشدد واقعات معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے 9 خاطیوں کو عمر قید کی سزا دے دی ہے۔ واضح رہے کہ 5 مئی 2007 ء کو ایک ہجوم نے دیناکرن کے آفس پر حملہ کردیا تھا جس میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کئی دوسرے زخمی بھی ہوئے تھے۔ 9 ڈسمبر 2009 ء کو اِن خاطیوں میں سے 17 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد تمام خاطیوں کے خلاف سی بی آئی کورٹ میں قتل کے مقدمات وضع کئے گئے۔ بعدازاں سی بی آئی نے مکمل تحقیقات کے بعد عدالت میں رپورٹ پیش کردی تھی۔ جس کے بعد آج عدالت نے 17 کے بشمول 9 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔