دینی ، اصلاحی و امدادی تربیتی پروگرام

   

بچوں کے بشمول تاجرین ، ملازمین اور معمر افراد کیلئے اسلامی تعلیمات کے زریں مواقع

کریم نگر ۔ مرکز تعلیم القرآن حیدرآباد کے زیر اہتمام ضلع کریم نگر ، محلہ شاہ صاحب میں بیادگار جناب محمد ولی حیدر صاحب مرحوم ، وزیر سرپرستی جناب محمد صفی حیدر ( صفدر بھائی ) تاجرین وملازمین اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے عوامی ، دینی ، اصلاحی و امدادی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ نوعمر بچوں و نوجوان لڑکے و لڑکیوں اور معمر حضرات و خواتین اور طلبہ و طالبات کو قرآنی تعلیم اور اسلامی تعلیمات سے واقف کرانے کیلئے ایک نہایت آسان اور اپنی سہولت و فرصت کے اوقات کے مطابق ایک تعلیمی و اصلاحی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مستند و ممتاز علماء کرام و ماہر استاذہ حضرات کے ذریعہ دینی تعلیمی و اصلاحی اور سماجی و امدادی خدمات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ خصوصیت کے ساتھ جو حضرات و خواتین بے روزگاری و معاشی تنگی اور سودی قرضوں و مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ ان کیلئے صرف ایک ماہی قرآنی تعلیمی نصاب اور کورس کی تکمیل پر خصوصی امداد اور قرض حسنہ کا اہتمام کیا جائے گا اور اُن کو سرکاری و غیر سرکاری امداد و قرض کے سلسلہ میں رہنمائی کی جائے گی ۔اوقات تعلیم حسب فرصت ، روزانہ صرف ایک گھنٹہ ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7675994686 پر ربط کریں ۔