دینی بیداری ، سیاسی آگہی ، شہری دستاویزات کی تصحیح پر خصوصی توجہ

   

اصلاح معاشرہ کے عنوان سے کل جماعتی اجلاس کے لائحہ عمل کی تیاری ، ورنگل میں ملت رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ورنگل : /22 جنور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت رابطہ کمیٹی ضلع ورنگل کے ذمہ داران واراکین کا ایک اہم اجلاس بصدارت حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر ملت رابطہ کمیٹی منعقد ہوا ، ملکی وملی داخلی وخارجی سیاسی وسماجی مسائل پر گفت وشنید ہوئی ،خصوصاً ضلع ورنگل کے مسلم معاشرہ کے روز افزوں بگڑتے حالات کا جائزہ لیا گیا دین بیزاری واسلامی بیگانگی ،طلاق سے زیادہ خلع ،مسلم لڑکیوں کی بیراہ روی شادی سے قبل ناجائز تعلقات کی کثرت ،مخلوط فاسقانہ ماحول ،نوجوانوں میں نشہ خوری وشراب نوشی دیر رات سڑکوں پروقت گذاری صحت کی خرابی تعلیم اورکمائی سے دوری ازدواجی زندگیوں میں تلخی ایک دوسرے سے بدگمانی وغلط فہمی دلوں میں کینہ پروری اس طرح اور بھی دوسری خرابیوں کی اصلاح اور تدارک کے سلسلے میں ملت کے سنجیدہ تجربہ کار اور دوراندیش مخلص احباب نے اپنی اپنی آراء پیش فرمائیں ،ملت رابطہ کمیٹی کے دستور اساسی مجلس عاملہ و مجلس منتظمہ اور ضمنی کمیٹیوں کے متعلق غور وخوض کیا گیااس کام کے لیے خالد سعید کو ذمہ داری دی گئی ان کے اس کام میں ایڈوکیٹ محمد مدثر احمد فرقان صاحب بھی شریک رہیں گے اس وقت سردست دواہم امور باتفاق آراء طے کئے گئے ،محلے کے احوال اورلوگوں کے اعمال ان میں دینی بیداری و سیاسی آگہی اپنے خاندان وپریوار کاتحفظ ،معاشی استحکام سرکاری و نیم سرکاری اور خانگی اسکیمات سے استفادہ کی شکلیں ، ضروری کاغذات وشہری دستاویزات کی تصحیح اسی طرح اور دیگر امور کی طرف بروقت توجہ دلانے اور ہر گھر وہرگلی ملت رابطہ کمیٹی کی آواز عوام الناس تک پہنچانے کے لیے محلے یا مسجد واری( جہاں جیسی سہولت ہو ) کمیٹیاں بنائی جائیں محلے کے بڑے حضرات کی سرپرستی میں نوجوانوں کو آگے بڑھایا جائے اس سلسلے میں غیر منقسم شہر ورنگل اور ہنمکنڈہ کیلئے الگ الگ چند احباب کو متعین کیا گیا ہے ۔دوسری بات یہ طے پائی کی مجموعی طور پر اور اجتماعی جدوجہد کے ساتھ بیک وقت ملت میں اتحاد واصلاح کی صدا لگائی جائے اس کے لیے اتحاد ملت واصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک عظیم الشان کل جماعتی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔ اس کے لیے تاریخ 11 مارچ 2023 بروز ہفتہ طے کی گئی ہے لیکن مہمان علماء کرام کی تاریخ ملنے کے بعد ہی اس کو قطعیت دی جائے گی اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر یہ فقیدالمثال اجلاس منعقد ہوگا ۔ عمائدین شہر وقائدین سیاست علماء کرام و حفاظ عظام اس اجلاس میں شریک رہے۔ حافظ خواجہ رضی الدین عمران سراجی کی قرأت قرآن مجید سے یہ اجلاس شروع ہوا۔ محمد عتیق الرحمن اسعدی نے دعا کی ،اس موقع پر شیخ بشیر احمد چیرمین اسلامیہ ایجوکیشن سو سایٹی ورنگل ،کے اعجاز احمد محمد اظہر الدین سید مصعود ٹی آر ایس لیڈر محمد فرقان کارپو ریٹرر ، محمد عبدالقدوس ، ایم اے خلیل ، خالق تنویر ، ایم اے نعیم ، سمیع الدین وہ دیگر موجود تھے