دینی تعلیمات کو گھر گھر عام کیا جائے

   

مدرسہ محبوبیہ کی ستائش ، کاغذنگر میں منعقدہ جلسہ سے مولانا محمد شعیب کا خطاب

کاغذ نگر۔کاغذ نگر دینی مدرسہ جامعہ محبوبیہ میں آج یعنی جمعہ کے روز بچوں کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لیے خصوصی جلسے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دینیات فاؤنڈیشن چیئرمین ممبئی حضرت مولانا محمد شعیب نے شرکت کی۔ اس جلسے کی کارروائی مہتمم مدرسہ و صدر مدرس دینی مدرسہ جامعہ محمودیہ حضرت مولانا مبین احمد قاسمی نے جلسے کی کارروائی چلائی جلسے کا آغاز دینی مدرسے میں کمسن طلبا کے تلاوت سے آغا زعمل میں آیا۔ حافظ احمد امین اور حافظ ضمیرالدین نے استقبالیہ تقریب کی کاروائی چلائی۔ اس موقع پر ممبئی ریاست مہاراشٹر سے تشریف لانے والے مہمان خصوصی دینیات فاؤنڈیشن چیئرمین حضرت مولانا محمد شعیب نے کہا کہ گھر گھر میں دینی تعلیمات کو عام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیمات حاصل کرنے سے دنیا میں اور آخرت میں دونوں میں کامیابی یقینی ہیں اس لیے اپنے نونہالوں کو دینی تعلیم اور عربی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے نونہالوں کو دنیا و آخرت میں کامیاب بنانے کا والدین کو مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ عربی مدرسہ دین کے قلعہ، ہوتے ہیں۔ دین کی قلعہ کی حفاظت کرنا ہر ایک مومن کی ذمہ داری ہوتی ہے اس لیے اپنے نونہالوں کو ہر حالت میں دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا مشورہ دیا۔اور دینی مدرسہ جامعہ محبوبیہ کاغذ نگر کی جانب سے کی جانے والی دینی خدمات کی ستائش کی, اس موقع پر بچوں کے علاوہ مقامی حفاظ کرام محمد امتیاز, نواز احمد, تاج الدین , جاوید پاشا بھی موجود تھے۔۔