حیدرآباد : دینی تعلیمی و صنعتی تنظیم کے بموجب تنظیم کے شعبہ دینیات میں دینی تعلیم ناظرہ قرآن مجید، تجوید کے علاوہ صنعتی علوم کے شعبہ جات کٹنگ ٹیلرنگ، ایمبرائیڈری ان کی بنوائی اور مہندی ڈیزائننگ میں لڑکیوں اور خواتین کیلئے داخلہ جاری ہیں۔ لڑکیوں کیلئے حفظ قرآن مجید کی کلاسیس کا بھی عنقریب آغاز عمل میں آئے گا۔ طلباء و طالبات کو جامعہ نظامیہ اور ادارہ ادبیات کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات میں شریک کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹرس علمائے کرام ماہرین تعلیم اور دیگر اسکالرس کے لکچررس بھی رکھے جاتے ہیں تاکہ طالبات میں فکرصحیح اور شعور پیدا ہو۔ مزید تفصیلات اور داخلہ کیلئے دفتر تنظیم واقع ملک پیٹ نزد ڈان ہائی اسکول روبرو آفیسرس میس فنکشن پلازہ فون نمبر 040-24503808 پر یا شخصی طور پر ربط کریں۔
پالی ٹکنک انٹرنس کا ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد : پالی ٹکنک انٹرنس کا ماڈل ٹسٹ میاتھس 60، فزکس 30، کیمسٹری 30، آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر رکھا گیا ہے۔ ایس ایس سی کامیاب امیدوار جو پالی سیٹ کے فارمس داخل کئے، اس کے اہل ہیں۔ گائیڈنس اور ماڈل پیپرس بھی مہیا کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کیلئے واٹس اپ نمبر 9290201021 پر کریں۔ امکان ہیکہ 17 جولائی کو رہے گا۔ اس کے ذریعہ پالی ٹکنک کے علاوہ ٹرپل آئی ٹی میں بھی داخلے دیا جائے گا۔