دینی علم کو ہر گھر میں عام کرنے کی تلقین

   

جامعہ افضلیہ فاطمہ ضلع پداپلی کا سالانہ جلسہ ، مولانا یوسف زاہد اور دیگر کا خطاب

پداپلی۔ضلع پداپلی مرکز میں دختران ملت کیلئے شعبہ عالمیت کی عربی دینی درسگاہ جامعہ افضلیہ فاطمہ کا سالانہ اجلاس بموقع ختم بخاری شریف، بعنوان اصلاح معاشرہ ایم بی گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہوا، اس موقع پر جامعہ سے اس سال عالمہ بنکر فراغت حاصل کرنے والی پانچ خوش نصیب طالبات بنت عبدالرحمن وڑکا پور، بنت یوسف باباصاحب پداپلی، بنت چاند پاشاہ صاحب پداپلی، بنت خواجہ قمرالدین صاحب مرحوم پداپلی، بنت محمد سلیم صاحب مرحوم پداپلی، کو بخاری شریف کی آخری حدیث کے درس کے بعد انھیں دستار خمار اور عالمیت کے اسناد سے نوازا گیا۔ مولانا یوسف زاہد سرپرست جامعہ فاطمہ نسواں ورنگل، اسٹیٹ چیرمین کھادی انڈسٹری بورڈ آخری حدیث کا درس دیتے ہوے عوام میں علم دین کی تڑپ کو ابھارتے ہوے اپنے اپنے بہن بیٹیوں کو عالمہ بنانے اور علم کی روشنی کو گھرگھر عام کرنے پر زور دیا ۔مولانا اعجاز صدیقی نے آخری خطاب کرتے ہوئے مدارس اسلامیہ کو مستحکم کرنے اور اپنی نسلوں کو زیور علم دین سے آراستہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے رقت انگیز دعاء￿ پر اجلاس کا اختتام کیا ۔ جامعہ کی طالبات کا بہترین تعلیمی مظاہرہ رہا خاصکرطالبات کی تقاریر اور آسان نکاح کا مکالمہ تو سامعین کو متاثر کردیا اورجامعہ کی صدر معلمہ کی بہترین نظامت رہی، پردہ کا معقول نظم رہا، مقامی عامت المسلمین کی بڑی تعداد کے علاوہ اطراف واکناف اور خاص کر بسنت نگر سے مولانا عبدالحنان صاحب اور سلطان آباد سے حافظ امجد کی نگرانی میں بڑی تعداد نے شرکت کی عوام کی سہولت کیلئے بسیس کابھی نظم رہا اورتمام شرکاء اجلاس کیلئے الحمدللہ طعام کا نظم بھی بہترین رہا جلسہ کے انتظام میں جامعہ کے معلمین مفتی امتیاز اسعدی, مولانا جناب سید توصیف اسعدی کی بہترین خدمات رہیں مفتی استقام الدین قاسمی ، مفتی جناب عبدالحکیم ،مفتی شفیق،حافظ اکبرکی دلچسپ نگرانی رہی۔اخیرمیں ناظم مدرسہ محمد لئیق اللہ قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔