دینی مدارس اچھے انسان بننے کے تربیتی مراکز

   

مدرستہ الاسلام اوٹکور کا جلسہ ، جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی اور دیگر مہمانوں کا خطاب

اوٹکور /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرستہ الاسلام کا جلسہ استقبال رمضان جامع مسجد پنچ اوٹکور میں زیر صدارت جناب محمد منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ناظم صلع جماعت اسلامی نے کہا کہ دینی مدارس کی تعلیم و تربیت نہایت ہی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ماہ رمضان آنے والا ہے ۔ اس کی تیاری کرنا نہایت ضروری قرار دیا ۔ جناب محمد چاند پاشاہ حال مقیم سعودی عرب نے طلباء و طالبات کے تقریری مظاہرہ پر بڑی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ اساتدہ کی تدریسی محنتوں کی سراہنا کی ۔ جناب احمد خان ، یوسف زئی امیر مقامی نارائن پیٹ نے بتایا کہ دینی مدارس مصبوط قلعے ہے ۔ جہاں سے طلباء کو علم دین سے آراستہ ہوکر اسلامی زندگی کی طرف رواں دواں ہیں ۔ شہ نشین پر منیر احمد گدوال ، انور باگو ، مولانا محمود الحسن قاسمی ، جیلانی کلوال ، جناب محمد خورشید گدوال ، محمد اسمعیل کونسلر ، محمد عباد الرحمن کلوال ، نائب سرپنچ جناب عبدالرحمن کوآپشن ممبر ، ایوب صاحب نے شرکت کی اور ان مہمانان بھی نے کہا کہ دینی مدارس میں اللہ تعالی کے کلام قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے اور طلباء کو اچھے انسان بننے کی تربیت بھی دی جاتی ہے ۔ ان حضرات نے تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ صدر مدرس محمد رفیع نے استقبالیہ رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوا اور طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اجتماع کا آغاز طالبہ مشکورہ انعم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض جناب محمد منظور احمد گنتہ انجام دئے ۔ بعد اختتام کے تمام شرکاء کیلئے طعام کا معقول انتظام کیا گیا تھا ۔ جناب عدالرشید نگری مدرس نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔