دینی اداروں کی حفاظت اور استحکام کیلئے تعاون ضروری، وفاق المدارس دینیہ ضلع ورنگل کے ذمہ داروں کا بیان
ورنگل :صدر وفاق المدارس دینیہ ضلع ورنگل مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ،جنرل سکریٹری مولانا شاہ عالم فلاحی،کنوینر مولانا عتیق الرحمن اسعدی، مفتی زکریا ،حافظ افضل علی شاہ ،حافظ سلیم اشرفی ،مولانا امیر الدین نوری، مولانا عبدالعظیم قاسمی ،مولانا صابر نیئر عمری ،عبدالرشید صدیق وغیرہ کے اطلاع کے مطابق آج کے اس پرفتن دور میں اسلام کے تعلیمی روحانی اور اخلاقی مراکز دینی مکاتب دینی مدارس اور جامعات کی کیا اہمیت اور افادیت ہے اس سے ہر خاص و عام اچھی طرح سے واقف ہیں ۔مسلمانوں کا اس مضبوط اور اٹوٹ رشتے کو کمزور کرنے کے لئے ان اداروں پر الزام تراشے اور لگائے جاتے ہیں ایسے پر خطر حالات میں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور اپنی دینی شناخت اور روحانی پہنچا ن کو ہر حال میں برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال وفاق المدارس ضلع ورنگل تلنگانہ آپ سے پر زور اپیل کرتا ہے کہ اس ماہ رمضان میں تمام دینی مدارس و جامعات کو زیادہ سے زیادہ مالی اور اخلاقی تعاون پیش کریں کیونکہ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے خاطر خواہ نقصان ہونے کی وجہ سے مسلسل ایک سال تک اساتذہ کرام ،عملہ اور خادمین کو آدھی تنخواہیں دینی پڑیں ۔اب جب کہ بعد رمضان انشاء اللہ ہمارے دینی مدارس و جامعات کھلیں گی تو اس کے خراجات کی تکمیل اسی ماہ رمضان المبارک کے تعاون سے پورے ہونگے ۔دینی مدارس کا تعاون میں مستحقین کی امداد اور اشاعت علم میں حصہ داری بھی ہے گویا دہرا اجر ملے گا ۔ہماری مساجد کے امام ،خطیب ،ہمارے بچوں کو قرآن پڑھانے والے استاد ،مسجدوں میں نماز تراویح پڑھانے والے حفاظ ،دینی و اصلاحی تربیت اور رہنمائی کرنے والے علمائے کرام اور مساجد کے ممبر ومحراب سے خطابت کے ذریعہ سے پیا ر و محبت کا پیغام سنانے والے خطباء حضرات ،دارالقضاء سے اپنے فتوی ٰ کے ذریعہ ہمارے شرعی مسائل کے حل پیش کرنے والے مفتیان کرام اسلام دشمن طاقتوں پر زور بروقت اور بر محل جواب دینے والے علماء و فضلاکرام ان ہی مدارس کے فارغین ہوتے ہیں ۔ایسے میں ان اداروں کی نصرت و حفاظت قیام اور اس کا استحکام نہایت ضروری ہے ۔
