دینی مدارس کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت

   

مدرسہ عربیہ فیض القرآن فتح اللہ پور میں جلسہ تکمیل حفظ ، مولانا پی ایم مزمل کا خطاب

بچکندہ 12مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ عربیہ فیض القرآن فتح اللہ پور میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن ودستار بندی کا انعقاد عمل میں آیا، چھ طلباء حفظ قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مولانا پی ایم مزمل رشادی والاجاہی نقشبندی (بنگلور) کے دست مبارک سے تکمیل حافظ قرآن کی رسم انجام دی۔ مولانا پی ایم مزمل نے خطاب میں حفاظ اکرام کی عظمت بتاتے ہوئے کہا کہ ان دنیا والوں کی ڈگریاں جہاں ختم ہوتی ہیں وہاں سے حفاظ و علماء اکرام کی ڈگریاں شروع ہوتی ہیں اور کہا کہ حافظ کا سینہ اللہ کے کلام کی تیجوری ہیں۔ بچہ کو حافظ قرآن بنانا نجات کا ذریعہ بنتاہے۔ مولانا پی ایم مزمل نے کہا کہ مدارس اللہ اس کے رسول ﷺ کے صدقہ میں چلتے ہیں۔ دینی مدارس کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق زندگی گزاریں۔ جلسہ کی صدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری (نائب صدر جمعی علماء تلنگانہ وآندھرا) نے کی۔ اس جلسہ سے حافظ محمد لئیق خان (صدر جمعی العلماء ضلع نظام آباد) ، مولانا مفتی شیخ جابر احمد اشاعتی (بودھن) نے خطاب کرتے ہوئے مدارس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جلسہ کی نظامت حافظ عبدالرحیم ناظم مدرسہ نے انجام دی۔ جلسہ کا اختتام مولانا پی ایم مزمل رشادی کی رقت انگیز دعا پر ہوا۔ اس جلسہ میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ عبدالعظیم،حافظ محمد معین اکبر ، حافظ جبار و دیگر اساتذہ نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا رضوان قاسمی، مولانا جمشید و مقامی علماء اکرام، سیاسی سماجی قائد ین موجود تھے۔