دینی مدارس کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، یوگی سرکار کے ذریعے غیر سرکاری مدارس کے سروے کے تناظر میں جمعیۃ علماء ہند کا تحفظِ مدارس اجلاس

,

   

نئی دہلی:کل جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر نئی دہلی میں’ تحفظِ مدارس‘ کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دارالعلوم دیوبند ، ندوۃ العلما لکھنو،مظاہر علوم سہارن پورسمیت یوپی کے دو سو سے زائد مدارس کے مہتمم و نمایندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں یوپی سرکار کے ذریعہ بارہ سوالات پر مشتمل سروے پر روشنی ڈالی گئی اور اس کے اسباب و علائق کو پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ تفصیل سے بتایا گیا ۔اجلاس میں جہاں یہ محسوس کیا گیا کہ قانو ن و ضابطوں کو لے کر اندرونی اصلاح کی ضرورت ہے، وہیں سرکار کے پس پشت رویے پر بھی سوال اٹھاگیا جو معاندانہ طریقہ اختیا ر کر کے عوام میں انتشار و بے چینی پید ا کرتی ہے اور قوموں کے بیچ میں بد اعتمادی کی دیوار قائم کرتی ہے،وہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد تین نکاتی تجویز بھی منظور ہوئی (۱) مدارس میں اندرونی نظام کے اعتبار سے جو قانونی خامیاں ہیں ، ان کو جلد ازجلد درست کرایا جائے (۲) جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایک ہیلپ لائن بنائی جائے اور ٹیم تیار کی جائے جو کاغذات کی درستگی میں اہل مدارس کا تعاون کریں (۳) این آئی او ایس یا کسی اور شکل میں عصری تعلیم کا سلسلہ مدارس میں شروع کیا جائے ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0336ZPFVJntgWYGUXF3Z8NppKHV3TbJM7qGxfmYL2gX3nzZKSLy5e5XEspyii5GRKwl&id=100067796566454