غزوہ ہند چاہنے والوں کے سر قلم کردئیے جائیں گے ، ملعون راجہ سنگھ کی مسلمانوں کے خلاف شرانگیزی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ نے پھر ایک مرتبہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدرسوں کو تباہ کرنے سے ہندوتوا کا آدھا کام ہوجائے گا ۔ راجہ سنگھ ہریانہ کے ہسار میں دائیں بازو کی ایک تنظیم کی جانب سے اہتمام کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ ریمارکس کیا وہ ان ریمارکس تک ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ دو قدم آگے بڑھ کر یہ بھی کہا کہ بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی راہ میں جو کوئی بھی رکاوٹ بنے گا میں اس کا سر قلم کردوں گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت ہندو راشٹر بنے گا اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے ہندو راشٹر بننے سے روک نہیں سکتی ۔ غزوہ ہند کے بارے میں بھی اس نے کہا کہ جو لوگ غزوہ ہند چاہتے ہیں انہیں ذبیح کردوں گا ۔ ہریانہ میں کی گئی تقریر کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ ملعون راجہ سنگھ نے کہا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندوستان سے نکال دیا جائے تو ہندو لڑکے فخر سے چلیں گے ۔ راجہ سنگھ نے چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آسام میں گول ٹوپی والوں کو اچھا سبق سکھایا ہے ۔ مدرسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اچھا کام کیا ہے کیوں کہ مدرسوں میں بچوں کو پتھر بازی اور دوسروں کو لوٹنے کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ راجہ سنگھ نے لو جہاد کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا تحفظ کرنے کی قسم کھانے کا ہندو نوجوانوں کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے نوح تشدد کو مسلمانوں کی جانب سے ہندو ازم کے خلاف ایک منظم حملہ قرار دیا ۔۔ ن