دینی مدرسہ کے دو اساتذہ کے گروپوں میں بھیانک تصادم ، 4 زخمی

   

Ferty9 Clinic

مظفر نگر ۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ضلع شاملی کے دینی مدرسے نورانی اسلامیہ مدرسہ میں اساتذہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ بات اتوار کے دن پولیس کے ایک ترجمان نے بتائی ۔ یہ جھگڑا اس وقت ہفتہ کی شام میں شروع ہوا جب مدرسے کے دو اساتذہ عبدالقادر اور مسیح اللہ کا آمنا سامنا ہوگیا ۔ زبانی تو تو میں میں پرتشدد تصادم میں تبدیل ہوگئی اور دونوں کے طرفداروں میں اضافہ ہوتا رہا اور ان جھڑپوں میں لاٹھیوں کا ایک دوسرے کے خلاف مدرسہ کے احاطے میں آزادانہ استعمال ہوا ۔ زخمیوں کو دواخانوں میں منتقل کیا گیا اور اس واقعہ کی تحقیقات کی شروعات کردی گئی ۔