دین اسلام کے مطابق شادیوں کو آسان بنانے پر زور

   

ادارہ سیاست کا دو بہ دو پروگرام، جناب عامر علی خان کے علاوہ جناب ظہیرالدین علی خان کے فرزندان کی شرکت

حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) ریڈ روز پیالس روبرو پبلک گارڈن (نامپلی) میں سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام 129 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوا جس میں والدین و سرپرست اور رشتہ داروں دیگر کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اس پروگرام کے ذریعہ والدین کا باہمی تعارف اور اُن کے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پروگرام میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور پروگرام کے روح رواں جناب ظہیرالدین علی خان مرحوم کے فرزندان جناب اصغر علی خان اور جناب فخر علی خان نے شرکت کی۔ ان تینوں اصحاب نے مختلف کاؤنٹرس کا معائنہ کیا اور کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے والدین کی سہولت اور جو والدین رشتوں کے انتخاب میں بے حد پریشان ہیں اُن کے لئے یہ پروگرام ازل سے مددگار و معاون ثابت ہورہا ہے۔ جناب سید خالد محی الدین کوآرڈی نیٹر پروگرام نے مختلف کاؤنٹرس کا تعارف پیش کیا اور یہ کاؤنٹرس جو لڑکوں اور لڑکیوں کے تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے رکھے جاتے ہیں جو بالترتیب میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویشن، ایم بی اے، ایم سی اے، گریجویشن، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم، حافظ و فاضل، عقدثانی، تاخیر سے شادی کے ساتھ معذورین کے لئے بھی کاؤنٹرس رکھے گئے والدین نے کونسلر سے مشاورت کی۔ انجینئرنگ کاؤنٹر پر اسکرین کے ذریعہ لڑکے کسی تعلیمی قابلیت اور اُن کے روزگار و لڑکے کی فوٹوز کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ جناب صالح بن عبداللہ باحاذق نے پروگرام کا تعارف پیش کیا اور کہاکہ پروگرام کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آج شادیوں میں اسراف کیا جارہا ہے۔ اس پر قدغن لگاتے ہوئے ایک کھانا اور ایک میٹھے کو ترجیح دیں تو غریب لوگ بھی آسانی کے ساتھ شادی کرسکتے ہیں۔ جناب الیاس باشاہ نے کہاکہ دین اسلام حیات آفرین پیغام اپنے ماننے والوں کو دیتا ہے لیکن اکثر مسلمان اسلامی تعلیمات سے غفلت و لاپرواہی برت رہے ہیں جس کے لئے شادی جو آسان و سہل مرحلہ ہے، دنیاوی نقطہ نظر کو نہ دیکھیں بلکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہم اپنا عمل کریں گے تو یہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوگا۔ شہ نشین پر جناب الیاس باشاہ، محمد احمد، صالح عبداللہ بن باحازق، شاہد حسین اور دوسرے موجود تھے۔ جناب الیاس باشاہ کی قرأت سے پروگرام کا آعاز ہوا۔ پروگرام میں محمد اسماعیل مارکیٹنگ منیجر، جناب حیات حسین حبیب، حافظ صابر پاشاہ، شیخ نظام الدین لئیق سیاست فوٹوگرافر، جناب ماجد انصاری اور دوسروں نے شرکت کی۔ والدین کے لئے رشتوں کے انتخاب کے لئے جو کاؤنٹرس بنائے گئے وہاں محمدی، ڈاکٹر دردانہ، جناب الیاس باشاہ، ثانیہ، صالح بن عبداللہ باحازق، ثمینہ، لطیف النساء، کوثر جہاں، محمد احمد، امتیاز ترنم خان، محترمہ آمنہ خان، مسکان، یاسمین، ثمینہ، افسر بیگم، ثمرہ، ثناء، اشرفی اور دوسرے موجود تھے۔ پروگرام میں لڑکا اور لڑکی کے رجسٹریشن جملہ 70 بائیو ڈاٹاس والدین نے رجسٹریشن کروائے۔ پروگرام کو راست طور پر فیس بُک، انسٹا گرام، یو ٹیوب کے ذریعہ ملک اور بیرون ملک میں اس پروگرام کو دیکھا اور اپنے تاثرات میں اس پروگرام کی مزید کامیابی کے لئے نیک تمنائیں تحریر کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔ جناب خالد محی الدین اسد نے اظہار تشکر کیا جنھوں نے اس پروگرام میں تعاون کیا بالخصوص ریڈ روز پیالیس کے مالکین کا جو دو بہ دو پروگرام کے لئے سہولت مہیا کی۔