حیدرآباد ۔ 11فبروری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں بی جے پی نے اپنے نظریہ ساز پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی کو سمرپن دیوس ( یوم نذرانہ ) کے طور پر منایا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے لکشمن اور ان کی پارٹی کے دیگر قائدین نے آنجہانی قائد کو خراج عقیدت ادا کیا ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آنجہانی اپادھیائے نے انتیودیا ( محروم المرعات افراد کی فلاح و بہبود ) کی بھرپور وکالت کی تھی ۔ مودی حکومت بھی اس فلسفہ پر عمل پیرا ہے ۔ سوچھ بھارت مہم بھی اس کی ایک بہترین مثال ہے ۔ لکشمن نے مزید کہا کہ بی جے پی کل منگل سے ’’ میرا پریوار ۔ بی جے پی پریوار ‘‘ مہم شروع کرے گی ۔ اس مہم کے تحت بی جے پی کا ہر کارکن اپنے گھر پر بی جے پی کا پرچم لہرائے گا ۔