دین دیال اپادھیائے کی سالگرہ کے موقع پر یوگی ادتیہ ناتھ و وزیر اعظم نریندر مودی کا خراج تحسین

,

   

لکھنؤ: کٹر ہندو پسند و آر ایس ایس کے خیالات کے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت نے غریب و مستحق عوام کے لئے کئی اسکیمیں نکالی ہیں جن میں انہیں خود کا ذاتی مکان، بیت الخلائیں، برقی،بہتر غذا اور صحت شامل ہیں۔ ان سب اسکیمات سے وزیر اعظم نریندر مودی دین دیال کی خوابوں کو پورا کررہے ہیں۔

دین دیال اپادھیائے کے نام پر ایک تنظیم بنائی گئی ہے۔اس تنظیم کا نام ”دین دیال انٹیودیا یوجنا“ ہے۔ اس تنظیم کو وزیر رہائشی و اربن نے لانچ کیا تھا۔ اس تنظیم کے تحت غریب عوام کی امداد، ان کے لئے بہتر غذا، بیت الخلاء، بہتر تعلیم وغیرہ شامل ہیں او راس کے لئے پانچ سو کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ غریبوں کی مدد کر کے ہم نے دین دیال جی کا خواب پورا کردیا ہے۔“ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی دین دیال کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین دیال جی کی زندگی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ دین دیال جی ہندوستان کی پہچان ہے۔