موتی گلی میں جلسہ شب برأت، مولانا محمدا حمد رضا و دیگر علماء کے خطاب
حیدرآباد ۔8 مارچ ( راست ) اسلامی نظام جس میں بنی نو کے انسانی و اہل ایمان کو اس بات کی ہدایت دی گئی کہ اس دین کی تعلیمات کو اپنائیں ، عمل کریں اور اسے دوسروں تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھے جس کیلئے اُمت سلمہ کے مقام کو اعلیٰ و عرفہ کرتے ہوئے پچھلی اُمتوں پر فوقیت دی گئی ۔ شب برأت ، مالک اہل ایمان کی بخشش و مغفرت کیلئے ہر سمت دہانے کھول دیتا ہے ۔ اللہ نے آپؐ کو رحمت عالم بناکر معبوت کیا اور دنیا کے ایک ایک لمہ کو رحمت بنایا ، یہاں تک کہ شب و دن بھی رحمت ہے ، ان گھڑیوں میں مالک کے سامنے سچی نیت کے ساتھ جو دعا کرتا ہے اس کے تمام گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بیرونی عالم دین مولانا محمد احمد رضا منظری بریلی شریف ( اترپردیش) نے کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام جلسہ شب برأت سے کیا جو اولڈ پنشن گراؤنڈ موتی گلی ( خلوت) میں منعقد ہوا ۔ جلسہ کی نگرانی الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری الملتانی صدر مرکزی میلاد کمیٹی نے کی ۔ مولانا محمد احمد رضا نظری نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رجب ، شعبان اور رمضان میں آنے والی یہ نورانی راتیں بتا رہی ہے کہ مسلمانوں اللہ تعالیٰ ہر لمحہ اس بات کا متفکر ہے کہ میرے نبیؐ کی اُمت کی بخشش اور انہیں گناہوں سے نجات دیتے ہوئے جنت کے اعلیٰ انعام و اکرام سے نوازوں ، اس کیلئے اُمت میں شعور و فکر کی ضرورت ہے ۔مولانا مفتی ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے کہا کہ شب برأت بڑی برکتوں و رحمتوں والی رات ہے جو رب نے آپؐ کے صدقہ میں مسلمانوں کو دیا ۔ سابق میں ایسی نورانی راتوں سے امتیں محروم رہی ۔ اللہ کی رحمت سے مسلمان مایوس نہ ہوں بلکہ ہمیشہ اللہ کی رحمت سے پُرامید رہیں ، اس کی رحمت کشادہ ہے ۔ خداوندی میں جب کوئی مومن بڑے ہی ندامت کے ساتھ آنسو بہاتا ہے تو رب اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے ۔ مولانا حافظ آصف عرفان قادری نے کہا کہ اس رات رب اپنے بندوں کے گناہوں کو معارف کرتا ہے ۔اللہ کیلئے پسندیدہ عمل یہ ہے کہ عجز و انکساری کے ساتھ رب کے حضور توبہ کریں ۔ جناب خواجہ معین الدین اقبال قادری الملتانی نے نگرانی کی اور علماء کرام و حاضرین کا مقدم کیا ۔ مولانا حافظ غلام محمد خان نقشبندی کی قرأت کلام پاک اور جناب محمد جہانگیر پاشاہ قادری کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر حاجی محمد رؤف ، محمد اقبال ، شیخ عبید بن عثمان العمودی ، جناب محمد مشتاق علی ، محمد آدم اشرفی ایڈوکیٹ ، خضر محمد ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر محمد برکت علی خان ، جناب محمد فردوس افتخاری نے انتظامات کی نگرانی کی ۔ جناب محمد جہانگیر پاشاہ قادری نے نظامت کی ۔ جناب اسد اللہ شریف ، جناب سید عبدالرحمن اشرفی ، جناب محمد جہانگیر پاشاہ قادری نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ۔ جناب خواجہ معین الدین اقبال قادری الملتانی صدر کمیٹی کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہنچا ۔