کاغذنگر میں درس تکمیل بخاری شریف، مولانا محمد عبدالقوی کا خطاب
کاغذنگر /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامعہ محبوبیہ صدر مدرس مولانا مبین قاسمی کی زیر سرپرستی 15 فروری کو بعد نماز مغرب مسلم مینارٹی فنکشن ہال کاغذ نگر میں تکمیل بخاری شریف پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا، اس پروگرام میں مولانا حافظ محمد عبد القوی ناظم مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد قاری اعجاز الدین صدیقی حیدرآباد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی حضرت مولانا حافظ محمد عبد القوی ناظم مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخرت اور قیامت کے دن کو یاد کرتے ہوئے مسلمانوں کو زندگی گزارنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپناتے ہوئے حدیث اور بخاری شریف کی روزانہ تلاوت کرنے کا مشورہ دیا، کیونکہ آخرت میں نیکی اور بدی کو تولہ جائے گا، اس لیے دینی مدارس اور دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور علمائے کرام کی قدر کرتے ہوئے اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ عمل آوری اور دین کو سمجھنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے، تاکہ دنیا و آخرت میں مسلمانوں کی کامیابی ہو سکے ۔نوجوان حافظ احمد امین کے شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میںآیا ۔