دیوار منہدم ہونے سے زخمی لڑکی کی موت

   

حیدرآباد۔/7 جولائی ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک لڑکی ریلوے کی دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ 24 سالہ روجا جو کرن کوٹ وقارآباد علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیٹی تھی جو خانگی ملازم بتائی گئی ہے ملازمت کے سلسلہ میں کوکٹ پلی کے کمری بستی علاقہ میں رہتی تھی اور اپنی ساتھی سہیلی کے ہمراہ لیڈیز ایمپوریم روانہ ہوئی تھی کہ دیوار منہدم ہوگئی جس کی زد میں آکر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ کوکٹ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔