حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں دیوار کی زد میں آکر ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق85 سالہ خاتون لکشمماں جو فتح نگر علاقہ میں رہتی تھی شدید بارش کے سبب اس خاتون کے مکان کی دیوار منہدم ہوگئی اور اس دیوار کی زد میں آکر خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔ ملبہ سے فوری نکال کر اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ صنعت نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔