دیوار کی تعمیر کیلئے صدر امریکہ کا ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

   

واشنگٹن ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اعلان کیا کہ امریکہ میں قومی ایمرجنسی نافذ کی جارہی ہے تاکہ میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی متصلہ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے ان کے عہد کی تکمیل کی جائے۔ ان کے اس اقدام پر پہلے ہی کیپٹول ہل میں تنقید کی جاچکی ہے اور توقع ہیکہ ان کے فیصلہ کو قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔