حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) دیوار کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا۔ قلعہ گولکنڈہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 32 سالہ تجمل انصاری فوت ہوگیا۔ انصاری چھوٹا بازار علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ یہ شخص محمد ظہیر کنٹراکٹر کے پاس کام کرتا تھا۔ انصاری ایک قدیم مکان کی انہدامی کارروائی میں مصروف تھا کہ دیوار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ 5 فروری کے دن یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ شدید زخمی حالت میں انصاری کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس نے لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع