دیوار گرنے سے پینٹر ہلاک

   

حیدرآباد۔/14 جون، ( سیاست نیوز) رین بازار میں پیش آئے ایک وقعہ میں دیوار گرنے سے پینٹر ہلاک ہوگیا۔ 42 سالہ سید ریاض ساکن تالاب کٹہ اپنے ساتھی پینٹر محمود کے ساتھ زیر تعمیر عمارت میں پلرس ڈالنے کھدوائی کررہا تھا کہ متصلکی دیوار گرپڑی۔ ریاض اور محمود دونوں زخمی ہوگئے اور انہیں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے سید ریاض کو مردہ قراردیا جبکہ محمود دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ پولیس رین بازار نے لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔