ملک بھر میں دیوالی کا تہوار زور وشور سے منایا گیا لوگوں نے خوب محبتیں بانٹی، اور دنیا بھر میں ہندوستان کی تہذیب سے سب کو اشنا کیا۔
مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس تہوار میں پٹاخوں کی وجہ سے 44 افراد کی انکھ پر بہت برا اثر پڑا ہے، پٹاخے جلانے کے دوران انکی انکھیں بری طرح زخمی ہو گئی ہیں۔
حیدرآباد کے سروجنی دیوی ہسپتال کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ 44 میں سات ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے، اسلئے کہ انکی حالات کافی تشویشناک ہے، اور سات میں سے 3 افراد کی سرجری ہو گئی ہے، کل شام سے آج صبح تک کل 44 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔