جموں: ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے پیر کو روشنیوں کے تہوار ’دیوالی‘ کے موقع پرحد متارکہ کے متعدد سیکٹروں میں مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے ۔ پیر کو دیوالی کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے امن، ہم آہنگی اور ہمدردی کو فروغ دینے کے لئے ایک فلیگ میٹنگ منعقد کی اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مٹھائیوں کا تبادلہ جموں میں بین الاقوامی کنٹرول لائن پر کراسنگ پوائنٹس پر کیا گیاہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ یہ تقریبات اس وقت منعقد کی گئی ہیں جب دونوں ممالک کی افواج جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہی ہیں۔