دیوالی میں آتش بازی سے کورونا کو فروغ کا اندیشہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کورونا وائرس وبا اور آلودگی کے پیش نظر ماہرین صحت نے دیوالی کے دوران آتش بازی سے بچنے کی اپیل کی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے آلودگی کے ساتھ کووڈ۔19 انفیکشن کے خطرے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا کہ ٹھنڈ اور آلودگی کی وجہ سے اسماگ بڑھنے لگا ہے اور اگر آتش بازی سے پرہیزنہیں کیا گیا تو صورت حال اور خراب ہوسکتی ہے جس سے کووڈ۔19 کے پھیلنے اور اس کی وجہ سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔نئی دہلی کے فورٹس۔اسکورٹس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر راہل گپتا کاکہنا ہے کہ جب درجہ حرارت کم ہونے اور آلودگی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوا میں طویل عرصے تک آلودگی کے ذرات موجود رہتے ہیں تو کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے اور اس وجہ سے لوگ جلد بیماری کی زد میں آسکتے ہیں۔فضائی آلودگی زیادہ ہونے پر پھیپھڑے پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور خلیات زیادہ تباہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وائرس اور دیگر چھوٹے وائرسوں کا ہمارے پھیپھڑوں پر حملہ کرنا آسان ہوجاتا ہے ۔مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ جن علاقوں میں آلودگی زیادہ ہوتی ہے وہاں کووڈ سے متاثر ہونے اور کورونا سے اموات کے بھی معاملے بڑھ سکتے ہیں۔ ,339 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔