دیوالی پر ٹائیگر 3 کا دھماکہ لیکن پٹھان اور جوان سے پیچھے

   

ممبئی ۔ سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم ٹائیگر3 دیوالی کے موقع پر بڑے پردے پر ریلیز ہو گئی ہے۔ فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کے باہر طویل قطاریں لگی ہوئی تھی۔ سلمان خان کی اس فلم کیکافی چرچا ہے۔ جو فلم کی کمائی پر بھی صاف نظر آرہا تھا۔ سلمان خان کی فلم کی پہلے دن کی کمائی کا تخمینہ سامنے آگیا ہے۔ فلم نے پہلے دن باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔ ایڈوانس بکنگ کے بعد فلم نے اب باکس آفس پر بھی دھوم مچا دی ہے۔ ساکنلک کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم ٹائیگر3 نے تمام زبانوں میں پہلے دن باکس آفس پر 44.50 کروڑ روپے کما ئی ہے۔ سلمان خان کی ٹائیگر3 شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور جوان دونوں کے ریکارڈ نہیں توڑ پائی ہے لیکن ٹائیگر3 اوپننگ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گی۔ دوسری جانب شاہ رخ کی سال کے ابتداء میں ریلیزہوئی فلم پٹھان نے پہلے دن 57 کروڑ کی کمائی کی تھی جبکہ اس کے چھ ماہ بعدریلیز ہونے والی فلم جوان نے پہلے دن کی کمائی میں نیا ریکارڈ بنایا ہے جیسا کہ اس فلم نے پہلے دن 75 کروڑ کی کمائی کی تھی ۔