دیوالی کے پیش نظر نیپال سرحد پر الرٹ

   

Ferty9 Clinic

سدھارتھ نگر : دیوالی کے تیوہار پر دراندازی کے شبہ کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ کرتے ہوئے مستعدی بڑھا دی گئی ہے ۔آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ مہاراج گنج سدھارتھ نگر بلرامپور،شراوستی، بہرائچ،لکھیم پورکھیری اورپیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے متصل 550کلو میٹر لمبی بین الاقوامی سرحد پر الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات آرمس بارڈ فورس اور پولیس سرحد کی دونوں طرف آنے جانے والے افراد کی باریکی سے پڑتال کررہی ہے ۔ بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والے کچے راستوں کے علاوہ ندی اور نالوں پر بھی پولیس ٹیم تعینات کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کے شبہ کے پیش نظر سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی چوکس کردیا گیا ہے ۔