نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ حیدرآباد ، قومی شاہراہ پر واقع دیورکدرہ منڈل مستقر کے قریب رات کے وقت میں ایک چیتا سڑک عبور کرنے کے دوران کسی نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ واضح رہے کہ چند مہینوں سے اس علاقے میں چیتا کی ہل چل سے مواضعات کے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا ۔ اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو بھی دی گئی تھی ۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور دیورکدرہ پولیس نے مقام حادثہ پہونچکر پنچنامہ کیا اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
