دیورکدرہ کے کارکنوں کی بی جے پی میں شمولیت

   

دیورکدرہ۔ 17؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ محبوب نگر ضلع بی جے پی پارلیمنٹ کے کنوینر ڈوکر پون کمار ریڈی، ریاستی قائدین ایگنی نرسمہولو، سدرشن ریڈی نے موسی پیٹ منڈل کے جانم پیٹ موضع میں بی جے پی کے پرچم کی نقاب کشائی میں حصہ لیا اور سب سے پہلے امبیڈکر کے مجسمہ کو خراج عقیدت پیش کیا، اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی کی گئی۔بعد میں پارٹی کے مختلف کارکنان بی جے پی کی طرف سے کئے گئے کاموں اور ترقیاتی پروگراموں کی طرف متوجہ ہوکر نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے ڈوکر پون کمار ریڈی کے بڑے بھائی کی موجودگی میں بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس پروگرام میں ضلعی قائدین، پارٹی کارکنوں نے حصہ لیا۔