دیورکونڈہ بستی میں بنیادی مسائل کی یکسوئی کا تیقن

   

کارپوریٹر بنجارہ ہلز منے ریڈی کویتا کا دورہ ، عوامی مسائل سے آگہی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( راست ) : شریمتی منے ریڈی کویتا کارپوریٹر بنجارہ ہلز اپنے حلقہ کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مسائل سے آگاہی حاصل کررہی ہیں ۔ اس ضمن میں انہوں نے حلقہ کے جی ایچ ایم سی ، الیکٹریسٹی ، واٹر بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ 2 مرتبہ دیورکونڈہ بستی کے علاقہ کا دورہ کیا ۔ گرین ویلی کے دورہ کے دوران انہوں نے اہلیان سے پانی ، ڈرینج ، الیکٹریسٹی اور دیگر بلدی مسائل سے آگاہی حاصل کی اور شکایات اور مسائل کی سماعت کی ۔ کویتا نے شکایات کے ازالہ کا یقین دلایا اور ساتھ میں موجود عہدہ داروں کو فی الفور ان تمام مسائل کے فوری حل کیلئے کارروائی کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ روڈ نمبر 5 بنجارہ ہلز کی دیورکونڈہ بستی گرین ویلی میں کافی عرصہ سے ڈرینج ، پینے کے پانی کا کم آنے اور برقی کے تار نیچے ہونے کی شکایات ہیں ۔ کارپوریٹر نے مسائل کا بذات خود جائزہ لیا اور جلد از جلد ان کے حل کیلئے کارروائی اور یکسوئی کا تیقن دیا ۔ مقامی لیڈران بھی کارپوریٹر کے ساتھ موجود تھے ۔۔