دیوریا:جانچ میں لاپرواہی 2 پولیس ملازمین معطل

   

Ferty9 Clinic

دیوریا:10 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع دیوریا میں جانچ میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو داروغہ کو معطل کردیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ سال 2017 میں ایک خاتون صدر کوتوالی علاقے سے غائب ہوگئی تھی۔ جس کا مقدمہ صدر کوتوالی میں درج کر کے پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔ معاملے کی انوسٹی گیشن کوتوالی میں تعینات داروغہ جے شنکر پانڈے کو ملی تھی۔ جانچ ملنے کے بعد 11 ماں بعد جے شنکر پانڈے نے پہلی رپورٹ دی۔بعد میں اسے مانیٹرنگ سیل میں بھیج دیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ بعد میں اس کی جانچ کوتوالی میں تعینات داروغہ موہن لال یادو کو سونپ دی گئی۔ موہن لال یادو نے بھی جانچ میں لاپرواہی برتے ہوئے چھ ماہ بعد بھی کوئی کاروائی نہیں کی۔ لاپتہ خاتون کے باتے میں پولیس آج تک کوئی پتہ نہیں لگا سکی ہے ۔