دیوریا سے اکھلیش پرتاپ سنگھ کانگریس کے امیدوار

   

دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا صدر لوک سبھا سیٹ پر انڈیا اتحاد سے کانگریس کے اکھلیش پرتاپ سنگھ اس سیٹ پر 40سال کے سوکھے کو ہریالی میں بدلنے کے لئے انتخابی میدان میں ہیں۔سنگھ کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں۔ وہ رودرپور اسمبلی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور موجودہ وقت میں وہ کانگریس کے قومی ترجمان ہیں۔ سنگھ نے 38سال قبل اپنے سیاسی سفر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا ۔وہ 1986 میں یوپی یوتھ کانگریس کے ترجمان بنے اور اس کے بعد انہیں یوتھ کانگریس میں سکریٹری، جنرل سکریٹری، نائب صدر اور کارگزار صدر کی بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔سال 1995 میں اترپردیش کانگریس کمیتی کے ترجمان بنے ۔ 2012 میں کانگریس نے انہیں ضلع دیوریا کے رودر پور اسمبلی سے امیدوار بنایا تھا اور وہ وہاں سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے ۔دیوریا صدر لوک سبھا سیٹ پر کانگریس نے آخری بار 40سال قبل 1984 میں جیت درج کی تھی۔