حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) دیور اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ مونیکا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ مونیکا کاٹے دھن علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی جون 2019 میں ہوئی تھی اور خاندانی تنازعات کے سبب مونیکا اور اس کا شوہر منگل ہاٹ میں گذشتہ چند ماہ سے رہنے لگے تھے ۔ خاتون شوہر کے ہمراہ والدے کے مکان میں تھی ۔ اس خاتون کو اس کے شوہر شیکھر کا بڑا بھائی راجو شدید ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ گذشتہ روز شیکھر بھی مونیکا کو چھوڑ کر چلا گیا اس بات سے مونیکا شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی اور اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس منگل ہاٹ مصروف تحقیقات ہے ۔