دیور کدرہ میں ریاستی وزیر کے ہاتھوں برقی سب اسٹیشن کا افتتاح

   


دیور کدرہ۔/23 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ضلع کے دیور کدرہ حلقہ کے چنا چنتا کنٹہ منڈل کے ایم پلی موضع میں ایک کروڑ 98 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ 11/33 کے وی سب اسٹیشن کا ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ و رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی، رکن اسمبلی آلا وینکٹیشور ریڈی، زیڈ پی چیرپرسن سوارنا سدھاکر ریڈی نے افتتاح کیا۔ اس تقریب میں عہدیداران اور مقامی عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔