دیورکدرہ ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی دیور کندرہ کے موضع اڈاکل میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک جنرل اسٹور جل کر خاکستر ہوگیا جس کی وجہ سے تقریباً 4 لاکھ روپئے کا نقصان بتایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فوراً ایم ایل اے آلہ وینکٹیشور ریڈی نے دورہ کیا اور مقامی افراد نے بتایا کہ رات تقریباً 11 بجے مسٹر راجا نامی شخص کے گھر میں واقع جنرل اسٹور جل گیا تھا ، جنرل اسٹور کے مالک نے بتایا کہ آگ بجھانے کا الہ فائر انجن دیر سے آنے کے سبب بھی کئی طرح کا نقصان ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے ۔ مالک جی راجا کو 4 لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کی بات کہی اور مالک جنرل اسٹور نے مزید کہا کہ میں قرض میں مبتلا ہوں ، مجھے کوئی سہارا بھی نہیں ہے۔ 3 لڑکیاں ہیں، اس کاروبار پر م یرا گزر بسر تھا ۔ جنرل اسٹور جل جانے سے مجھے کافی تکلیف ہوئی ہے ۔ انہوں نے ایم ایل اے سے گزارش کی کہ میرے نقصان کی پابجائی کی جائے ۔ ایم ایل اے وینکٹیشور ریڈی نے بتایا کہ بہت جلد حکومت کی جانب سے امداد دلوائی جائے گی ۔ اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر جناب قطب الدین ، میناریٹی پریسیڈنٹ مظہر، ٹی آر ایس نرسمہلو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔