بھوپال۔مدھیہ پردیش میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو آج اس وقت ایک اور بڑا جھٹکہ لگا ،جب اس کے رکن اسمبلی پردیومن سنگھ لودھی کا برسراقتدار بی جے پی میں شامل ہونا طے ہوگیا۔ملہرا سے کانگریس رکن اسمبلی پردیومن سنگھ لودھی نے آج یہاں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ریاستی صدر وشنو دت شرما بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران لودھی کا بی جے پی میں آنا طے ہوگیا ہے اور کچھ ہی دیر میں اس کا باضابطہ طورپر اعلان وہنے کا امکان ہے ۔اس سے پہلے مارچ میں کانگریس کے 22 ارکان اسمبلی نے رکنیت سے استعفیٰ دے کر بی جے پی کا دامن تھام لیاتھا،جس کی وجہ سے اس وقت کی کمل ناتھ حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور اس وقت کمل ناتھ کو وزیراعلی کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
