نئی دہلی: مواصلات کے وزیر مملکت دیوو سنگھ چوہان نے لودھی روڈ ہیڈ پوسٹ آفس کے کاؤنٹر سے دو قومی پرچم 50 روپے دے کر خریدے ہیں۔چوہان کل شام پوسٹ آفس پہنچے اور قومی پرچم خریدا۔ اس موقع پر وزیر نے سیلفی پوائنٹ پر کھڑے ہو کر اپنی تصویر کھنچوائی۔ اس مہم کے ذریعے وزیر موصوف نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک کے ڈاک خانوں سے تقریباً ایک کروڑ 41 لاکھ قومی پرچم فروخت ہوئے تھے ۔ اس حصولیابی کے پیش نظر حکومت ہند نے اس سال بھی ڈاک خانوں سے قومی پرچم کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے ۔چوہان نے صارفین اور عام لوگوں سے ہر گھر ترنگا ابھیان-2 کو کامیاب بنانے کے لیے پوسٹ آفس سے قومی پرچم خریدنے کی اپیل بھی کی۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی 13 سے 15 اگست تک ‘ہر گھر ترنگا’ مہم چلائی جائے گی۔ قومی پرچم ڈاکخانوں میں 25 روپے میں دستیاب ہوگا۔ 77 ویں یوم آزادی کو منانے کے لیے ملک بھر کے 1.6 لاکھ پوسٹ آفس کے ذریعے ترنگے فروخت کیے جائیں گے ، جنہیں آپ آن لائن یا آف لائن خرید سکیں گے ۔