رانچی: جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع کے تری کٹ پہاڑی پر تین افراد کی موت ہونے والے روپ وے حادثے کو 10 اپریل کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ انجن کے شافٹ میں ہائیڈروجن کے بلبلے کی تشکیل کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے انجن کے شافٹ میں ہائیڈروجن کا ایک بلبلہ بن گیا تھا جس کے ذریعے روپ وے کو چلایا جا رہا تھا، اس بلبلے کی وجہ سے شافٹ ٹوٹ گیا اور اس کے بعد لوہے سے بنی رسی ریل سے اترگئی۔ ایک ٹرالی نیچے گرگئی اور باقی 23 ٹرالیاں ہوا میں معلق رہیں۔