دیویندر کا ناگپور سے پرچہ داخل، پی ایم کو کہا شکریہ

,

   

ناگپور: مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے جمعہ کو ناگپور جنوب مغربی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران انہوں نے روڈ شو کرکے طاقت کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر دیویندر فڑنویس کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔نامزدگی داخل کرنے سے پہلے فڑنویس کی بیٹی نے ان کی آرتی کی۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ نے اپنی ماں سے ملاقات کی اور پھر مرکزی وزیر نتن گڈکری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کا آشیرواد لیا۔نامزدگی داخل کرنے کے بعد دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کا چھٹی بار ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔مہاراشٹرا میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔