دیوے گوڑا، پوترے کو ہاسن حلقہ سے امیدوار بنانے کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے

,

   

بنگلور ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے دیوے گوڑا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر رونا ایک آرٹ ہے تو دیوے گوڑا اور ان کا خاندان رونے میں ریکارڈ رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہیکہ دیوے گورا نے آج کرناٹک کے حلقہ لوک سبھا حلقوں سے اپنے دو پوترے نکھیل کمار جو چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کے فرزند ہیں اور پرجوال ریونا جو وزیر پبلک ورکس کے فرزند ہیں کو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں امیدوار بنایا جارہا ہے۔ دیوے گوڑا نے اپنی ہاسن کی سیٹ پوترے پرجوال کیلئے چھوڑ دی ہے جبکہ نکھیل پڑوسی حلقہ مانڈا سے مقابلہ کریں گے۔ دونوں حلقے جنتادل ایس کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔ دیوے گوڑا نے اس موقع پر اپنی عوامی زندگی کو یاد کرکے رو پڑے