دیوے گوڑا اور ان کے بیٹوں کی مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی:سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے بیٹوں نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ ‘‘سابق وزیر اعظم مسٹر ایچ ڈی دیوے گوڑا جی، ایچ ڈی کمار سوامی جی اور ایچ ڈی ریونا جی سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ۔ ہندوستان ملک کی ترقی میں دیوے گوڑا جی کی مثالی شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ مختلف پالیسی معاملات پر ان کے خیالات عملی اور مستقبل کے ہیں۔مسٹر دیوے گوڑا کے ساتھ ان کے پوتے اور ہاسن کے ایم پی پرجول ریوانا اور جے ڈی ایس کارکنان بھی موجود تھے ۔اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی (ایس) نے قبل از انتخابات اتحاد بنایا ہے ۔