نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا سے بات کی اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مزاج پرسی کی۔ مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڈا جی سے گفتگو کی اور ان سے اپنی اور اپنی اہلیہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ میں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
