ایسی خبر ہے ریتش سدھوانی اور فرحان اختر پیرا لمپک دیپا ملک کی زندگی پر ایک فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ بتادیں کہ دیپا ملک پیرا لمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں جب انہوں نے 2016 میں ری او پیرالمپک میں شاٹ پٹ میں تمغہ جیتا تھا خبریں تھیں کہ یہ کردار سوناکشی سنہا کریں گی لیکن اس تعلق سے اداکارہ نے بتایا کہ اس بائیوپک میں ان کے نام کو لے کر صرف قیاس لگایا جارہا ہے۔