حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : دیپاولی اور موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے مسافرین کی سہولت کے لیے مختلف روٹس پر خصوصی ٹرینیں چلائی جائے گی ۔ یہ بات ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پبلک ریلیشن آفیسر سی ایچ راکیش نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس سی آر نے کاکی ناڈا ٹاون ، تروپتی خصوصی ریل 07210 ، کاکی ناڈا ٹاون سے جاریہ ماہ کی 26 تاریخ کی رات 9 بجے روانہ ہو کر دوسرے دن صبح 8-20 بجے تروپتی پہونچے گی اور واپسی کے سفر میں تروپتی ۔ کاکی ناڈا ٹاون اسپیشل ریل 07209 تروپتی سے 27 اکٹوبر کی رات 7-30 بجے روانہ ہو کر دوسرے دن صبح 7-30 بجے کاکی ناڈا ٹاون پہونچے گی ۔ کاکی ناڈا ٹاون سکندرآباد اسپیشل ریل 07054 کاکی ناڈا ٹاون سے 28 اکٹوبر کی رات 8 بجے روانہ ہو کر دوسرے دن صبح 7-40 بجے سکندرآباد پہونچے گی ۔ ویلوپورم ۔ سکندرآباد اسپیشل ریل 06043 ویلوپورم سے 6 ، 13 ، 20 ، 27 نومبر اور 4 ، 11 ، 18 ، 25 دسمبر کی تواریخ میں شام 4 بجے روانہ ہو کر دوسرے دن صبح 8-25 بجے سکندرآباد پہونچے گی جب کہ واپسی کے سفر میں سکندرآباد ۔ ویلوپورم اسپیشل ریل 06044 سکندرآباد سے 7 ، 14 ، 21 ، 28 نومبر اور 5 ، 12 ، 19 ، 26 دسمبر کی تواریخ میں رات 8 بجے روانہ ہو کر دوسرے دن دوپہر 2 بجے ویلو پورم پہونچے گی ۔۔
آندھراپردیش کے وجیانگرم میں کمیکل ٹینکر الٹ گیا
حیدرآباد ، 16 اکتوبر ( یو این آئی) آندھراپردیش کے وجیانگرم میں کمیکل ٹینکر الٹ گیا۔یہ واقعہ وجیانگرم ضلع کے کلکٹر آفس کے قریب پیش آیا۔اوڈیشہ سے وشاکھاپٹنم آنے والے ٹینکر کا توازن اس کے ڈرائیور نے کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ ٹینکر الٹ گیا۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ اس واقعہ کے سبب وجیانگرم و گجپتی نگر کے درمیان ٹریفک میں بڑے پیمانہ پررکاوٹ پیدا ہوگئی۔