میدک: ضلع کلکٹر میدک مسٹر ایس ہریش، ایم ایل اے میدک ایم پردما دیویندر ریڈی ایم ایل سی میدک مسٹر ایس سبھاش ریڈی، صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندرا پال، نائب صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ، صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی میدک مسٹر بٹی جگپتی اور صدر ڈسٹرکٹ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن ضلع میدک مسٹر ڈی نریندر نے ضلع کی عوام کو روشنی کے تہوار دیپاولی کی دل کی گہرائی کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ مذکورہ عہدیداروں نے اپنے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال تمام کے لیے خوشی اور دولت ہر گھر میں چمکے اور انہوں نے آخر میں کہا کہ خدا نیکی کرنے والوں کا ساتھ دے۔ انہوں نے عوام سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دیپاولی پر عوام کو
رکن اسمبلی کی مبارکباد
آرمور: رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی نے آرمور حلقہ اسمبلی کی عوام کو دیوالی تہوار کی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون نے بھی آرمور کی عوام کو دیوالی روشنی تہوار خوشیوں کی مبارکباد پیش کی خوشحالی زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔