دیپاولی پر گورنر اور چیف منسٹر کی عوام کو مبارکباد

   

حیدرآباد۔/3 نومبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ عوام کو دیپاولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار بدی پر نیکی کی فتح کا مظہر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فیسٹول کے دوران مقامی پراڈکٹس کی خریدی کریں اور اندرون ملک مینوفیکچررس کی حوصلہ افزائی کریں۔ گورنر نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اور کوویڈ قواعد پر عمل آوری کے ذریعہ آتشبازی کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کو دیپاولی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملک بھر میں دیپاولی کو روشنیوں کے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار تلنگانہ عوام کی زندگی میں مزید ترقی کی روشنی کا ذریعہ بنے گا۔ر