دیپاولی کے دوران آتشزبازی میں سات افراد زخمی

,

   

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) دیپاولی کے موقع پر آتشبازی کے دوران دونوں شہروں میں پیش آئے مختلف حادثات میں 7 افراد بشمول دو کمسن بچے زخمی ہوگئے۔ سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں علاج کیلئے لائے گئے افراد میں خواتین کے علاوہ کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ دواخانہ کے ذرائع کے بموجب آج رات 11 بجے تک دونوں شہروں سے 7 افراد کو دواخانہ سے رجوع کیا گیا اور سعیدآباد سے تعلق رکھنے والے سدھانت اور لال دروازہ سے تعلق رکھنے والے ویدانت کوان کی آنکھوں میں گہرا زخم آنے کے باعث انہیں شریک دواخانہ کرلیا گیا۔