گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا خصوصی اجلاس طلب کرنے بی جے پی کارپوریٹرس کی میئر وجئے لکشمی سے نمائندگی
حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کارپوریٹرس پیر کے دن میئر جی وجئے لکشمی سے ملاقات کریں گے اور جی ایچ ایم سی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ جی ایچ ایم سی ایکٹ کے تحت ہر 3 ماہ کے اندر کارپوریشن کا اجلاس ضروری ہے۔ کارپوریشن کا گزشتہ اجلاس 29 جون کو ہوا تھا۔ چار ماہ گزر جانے کے باوجود کارپوریشن کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔