دیپا ملک کھیل رتن اور محمد انس ارجن ایوارڈکے لئے نامزد

   

نئی دہلی ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)پیرا لمپکس سلور میڈلسٹ دیپا ملک کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین اسپورٹس ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن کیلئے نامزد کیا گیا ہے جن کے ساتھ پہلے ہی کامن ویلتھ گیم چمپین بجرنگ پونیا کو بھی اس اعلیٰ ترین ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 48 سالہ دیپا جنہوں نے 2016 ء ریو پیرا لمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا انہیں اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے 19 دیگر کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے جس میں کرکٹ کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے علاوہ خاتون کھلاڑی پونم یادو بھی شامل ہیں جبکہ ٹریک فیلڈ سے تعلق رکھنے والے محمد انس ، سپنا برمن ، فٹبال کھلاڑی گرپریت سنگھ سندھو اور نشانہ باز انجم بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ایوارڈ کیلئے جو شرائط رکھی گئی ہے ، ان میں سیزن کے دوران کھلاڑیوں کے شاندار مظاہرہ کو بنیاد بنایا جاتا ہے ۔